ملک بھر میں عام انتخابات : ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کر دی

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں جنرل الیکشن کے انعقاد سے قبل ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے، شہری اپنے ووٹ کی معلومات قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر آئیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فارم پُر کر کے متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ کے اندراج کا یہ آخری موقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar