باکو سے 3 شہروں تک فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ

Share

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین گہرے مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ باہمی پروازوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر آئی ٹی و ٹرانسپورٹ کا جولائی کے وسط میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔: آذربائیجان ایئر لائنز اذل کو پاکستان کے 3 شہروں تک فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد آذربائیجان ایئر لائنز کو باکو سے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے پی آئی اے اور آذربائیجان ایئر لائنز کے مابین کوڈ شیئرنگ پر انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar