شہریار آفریدی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

Share

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی، شہریار آفریدی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان کی عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے شہریار آفریدی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیاپولیس نے شہریار آفریدی کے مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔17 جون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہریارآفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکیا تھا

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …