راکھی ساونت نے نیا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

Share

بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت دبئی میں ڈانس اکیڈمی کے آغاز کے بعد ممبئی واپس آگئی ہیں لیکن ممبئی واپسی پر راکھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار پھر نیا ساتھی مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راکھی نے انکشاف کیا کہ مجھے ایک بہت اچھا انسان مل گیا ہے لیکن ابھی میں شادی کیلئے تیار نہیں کیوں کہ جو کچھ میری پہلی شادی پر میرے ساتھ ہوا وہ سب جانتے ہیں، اس سے قبل جم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے نئے جیون ساتھی کی تلاش کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہت رولیا میں نے، مجھے انتظار ہے کہ میری زندگی میں بھی اب خوشیاں آئیں ، میں ڈپریشن میں تھی جس کی وجہ سے دبئی بھاگ گئی تھی لیکن اب وہاں سے بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔

دوسری جانب راکھی ساونت اپنے پہلے شوہر عادل درانی سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع بھی کرچکی ہیں۔میڈیا کے سامنے اپنے وکیل سے فون پر بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا تھا کہ ’میرے طلاق کے کاغذات کا کیا ہوا، مجھے میری زندگی میں خوشیاں چاہئیں، یہ منحوس کو نکالو اور جلدی سے مجھے طلاق دلواؤ ، میں مزید اکیلے زندگی گزارنا نہیں چاہتی، واضح رہے کہ جنوری 2023 میں راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar