پاک فوج طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مشغول

Share

پاک فوج کے تازہ دم دستے طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی منتقلی کے لیے مشغول ہیں ۔پاک آ رمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے ، علاقہ مکینوں کا اس صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ بر وقت ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کے لیے ہم پاک فوج کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں

۔پاک فوج نے گاؤں میں پھنسے لوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔گاؤں میں پھنسے افراد میں مرد، خواتین، کم عمر بچے اور بزرگ شامل تھے ، اس موقع پر متاثرہ افراد نے محفوظ مقام پر بروقت منتقلی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar