کراچی میں میئر وڈپٹی میئر کا الیکشن: وزارت داخلہ نے رینجرزتعینات کرنےکی منظوری دیدی

Share

وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات کیلئے شہر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کےمیئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی فراہمی سے انکار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکرٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو جواب میں لکھا ہے کہ 15 جون کو کراچی کے سات اضلاع میں میئر وڈپٹی میئر انتخابات میں رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی۔رینجرز کی تعداد اورتعیناتی کا مقام الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلان کردہ شیڈول کے تحت میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar