سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف حکم امتناع میں 1 ماہ کی توسیع

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف آئینی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سپریم کورٹ نے، 8جون کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف جاری حکم امتناع میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ میں شامل جسٹس شاہد وحید کی علالت کے باعث کھلی عدالت میں سماعت نہ ہو سکی، آئینی درخواستوں پر سماعت جولائی تک ملتوی کر دی۔تحریری حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نےعدالتی اصلاحات قانون اور نظرثانی کے نئے قانون میں درستگی کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی ہے، اٹارنی جنرل کے مطابق دونوں قوانین میں غلطیوں کی درستگی کیلئے ڈرافٹ شروع ہو چکا، پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن اور عید تعطیلات کی وجہ سے قانون سازی کیلئے مزید وقت درکار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar