اسلام آباد پولیس کی پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی گرفتاری سے اظہارِ لاعلمی

Share

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو گرفتار کرنےکی تردیدکردی۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پر ہیں

، خیال رہےکہ علی افضل ساہی اپنے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج مقدمے میں ضمانت کے لیے آج پیش ہوئے تھے۔وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے مقدمے میں علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں3 جولائی تک توسیع کی ہے، پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پرسابق صوبائی وزیرکو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں افضل ساہی کو پولیس موبائل میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …