پرتشدد واقعات میں ملوث خیبرپختونخوا کے 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی ہو گئی

Share

نو مئی کے پرتشدد واقعات میں خیبرپختونخوا سے ملوث 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی ہو گئی ہے، ملازمین کی نشاندہی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تصاویر سے کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملازمین پرتشدد احتجاج میں ملوث پائے گئے ہیں، ان کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت، پی ڈی اے سمیت دیگر محکموں سے ہے، ویڈیو اور تصاویر سمیت ملازمین سے متعلق تمام شواہد متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیئے ہیں۔پولیس کے مطابق پرتشدد احتجاج میں ملوث 30 سے زائد سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی نشاندہی کا عمل بدستور جاری ہے، سرکاری ملازمین کی نشاندہی کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …