بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کےمطابق تیار کیا جائے، وزیراعظم نے ہدایات جاری کردیں

Share

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ بنانے کے خواہشمند ہیں جسکے لئے انہوں نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں،جاری ہدایات میں وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں یقینی بنائیں کہ آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔جسکے بعد حکومت میں امید پائی جاتی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک سمجھوتے پر پہنچ جائے گی۔ حکومت کی جانب سے عمومی انتخابی سال کےلیے پاپولر بجٹ دینے کی میڈیا رپورٹس کے بر عکس پاکستان کوئی ایسا بجٹ افورڈ نہیں کرسکتا جس میں آئی ایم ایف کی طے کردہ بنیادی باتوں کی خلاف ورزی کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیارجیوا سے رابطے میں 6.5 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کے پٹری سے اترے ہوئے پیکج کی بحالی کی بات کی تھی، دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی یہ گفتگو وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ چار ماہ کے دوران مذاکرات میں تعطل دور کرنے میں ناکامی کے بعد ہوئی تھی۔ وزیراعظم آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے گفتگو سے خاصے مطمئن تھے۔ اسی میٹنگ میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بجٹ کی تفصیلات شیئر کرےگا۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم کو پروگرام کی بحالی کا اشارہ بھی دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar