جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

Share

جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …