حیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے ساڑھے 9 ارب کی گرانٹ منظور

Share

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حیدر آباد سکھر موٹروے کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی گرانٹ کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیوگوادر بین الااقوامی ائیرپورٹ منصوبے کے لیے 83 کروڑ 91 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں 49 دواوں کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کے تعین کی بھی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 12 کروڑ 14 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar