پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

Share

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 197 روپے مقرر کردی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 438 روپے کمی کردی گئی، اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 2 ہزار 322 اور کمرشل سلنڈر 8 ہزار 933 روپے میں فروخت ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar