مظفرآباد: دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3 مزدور جاں بحق

Share

مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔تحصیل نصیر آباد میں دھنی اور گھنڈی کو ملانےکے لیے زیر تعمیر برج کو ہیوی مشینری کے ذریعے نصب کیا جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔پولیس کے مطابق حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئےجاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی آبادی نے حادثےکا ذمہ دار ٹھیکیدار کو قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہےکہ حادثہ غفلت اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونےکی وجہ سے پیش آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar