یاسین ملک کو سزائےموت دینے کیلئے بھارتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Share

بھارتی ایجنسی این آئی اے نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کو سزائےموت میں تبدیل کرانے کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔خبر ایجنسی کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی درخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی، دہلی ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواست پر سماعت کرےگا۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کیلئے سزائے موت کی درخواست مسترد کی تھی۔واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Check Also

امریکا کی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو اربوں ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری

Share امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *