آڈیولیکس تحقیقات: انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب آڈیوز فراہم کردی گئیں

Share

وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی سربراہی میں آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے بننے والے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کردیں۔ذرائع کے مطابق آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 8 آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں، آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی دئیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *