لاہور سمیت صوبے بھر سے گرفتار ہونیوالے شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی

Share

لاہور سمیت صوبے بھر میں جناح ہاؤس اور سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ۔پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوچکے ہیں ۔لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔دوسری طرف زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے گئے ہیں، زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ گزشتہ روز پولیس اور انتظامیہ نے اکھاڑ دیئے تھے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

Share دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *