
۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان چوتھا ائیرپورٹ ہے جہاں چہرے شناخت کرنے والے جدید ترین کیمروں کا سسٹم فعال ہوا ہےپاکستان کے ائیرپورٹ پر یہ سسٹم لگانے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم نے تعاون کیا ہے جس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعلقہ عملے کو ملتان ائیرپورٹ پر تربیت فراہم کی۔ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا، بارڈر مینجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی۔ترجمان کے مطابق سی اے اے اور جاپانی حکومت کے مابین ملکی ائیرپورٹس پر سکیورٹی نظام میں مسلسل بہتری کے لیے تعاون جاری رہے گا