سانحہ 9مئی حملوں میں ملوث ریٹائرڈ سرکاری افسروں کی پنشن روک دی جائے، پی اے سی کی ہدایت

Share

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 9 مئی کے ریاست مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری افسران کی پنشن روکنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔چیئرمین نورعالم خان نے 9 مئی کو سرکاری املاک پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ریٹائرڈ سرکاری افسروں کی پنشن روک دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جو نوجوان ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں سرکاری نوکریاں نہ دی جائیں اور حملوں میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar