
وفاقی ادارہ شماریات نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادارہ شماریات نے تمام صوبائی مردم شماری کمشنرز اور چیف کمشنراسلام آباد کو مراسلہ لکھا ہے جس میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 15 مئی تک ہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےادارہ شماریات کی جانب سے لکھے مراسلے کے مطابق مردم شماری میں اب تک5 بار توسیع کی جاچکی ہے، یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کی ابتدائی ڈیڈلائن4 اپریل تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔