
زندگی پانی دا بلبلہ‘ گیت سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔یعقوب عاطف بلبلہ طویل عرصے سے علیل تھے، اُنہیں دو برس قبل فالج ہوا تھا جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے سبب وہ زیرِ علاج تھے۔یعقوب عاطف بلبلہ نے 70 کی دہائی میں پہلی بار ’زندگی پانی دا بلبلہ‘ گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی، وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔ایک پرانے انٹرویو میں عاطف بلبلہ کا کہنا تھا کہ ان کا گزر بسر کرانے والی اللّٰہ تعالی کی ذات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے اُنہیں 25 ہزار روپے ملتے تھے، یہ رقم کم ہوتے ہوتے اب صرف پانچ ہزار روپے کردی گئی ہے۔انہوں نے تنگ حالی کا زکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ظاہر سی بات ہے 5ہزار ایک معمولی سی رقم ہے اور اس رقم میں گزارا کرنا بہت مشکل ہے۔ یعقوب عاطف بلبلہ کی نماز جنازہ و تدفین گڑھی شاہو لاہور کے قبرستان میں کی گئی ہے