
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں موجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مکمل طور پر تندرست قرار دے دیا۔ ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز اسپتال کے پانچ اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگرلیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔ عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان سے خون اور پیشاب کے سیمپل بھی لیےگئے، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیے گئے ہیں