بجلی کے بلوں میں شامل ٹی وی فیس میں خاموشی سے اضافے کی تیاریاں

Share

وزارت اطلاعات و نشریات نے سر کاری ٹی وی، ریڈیو اور اے پی پی کو ما لی بحران سے نکالنے کیلئے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جانے والی ٹی وی فیس کو 35 روپے سے بڑ ھا کر50 روپے کرنے کی تجویز دیدیٹی وی فیس کو بڑھانے کیلئے بڑھانے کیلئے مالیاتی بل کا سہارا لینا پڑے گا اس لیے وزارت خزانہ مراسلہ بھیجا گیا ہے۔مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ 50 روپے سے وصول ہونے والے ریونیو کا 70 فیصد یا 35 روپے سرکاری ٹی وی کو ملیں گے۔ 25 فی صد یا ساڑھے بارہ روپے سر کاری ریڈیو کو اور 5 فی صد یا اڑھائی روپے اے پی پی کو ملیں گے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا موقف ہے کہ یہ تینوں ادارے ریاست کے میڈیا ادارے ہیں جو عوام کو مستند خبر رسانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ اس وقت سر کاری ٹی وی کے اخراجات کیلئے بجلی کے بلوں کے ذ ریعے 35 رو پے ما ہانہ وصول کئے جا رہے ہیں

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *