
محکمہ بلدیات پنجاب نے ریڑھی بانوں اورخوانچہ فروشوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن اورسالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کیا جائےگا۔وزیراعلیٰ آفس کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ اورمحکمہ بلدیات عملدرآمد کرائیں گے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن سے مالکان کوبھتہ خوری اوربلیک میلنگ سے نجات ملے گی۔