
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کو 5 میچز کی اس سیریز میں 0-3 سے برتری حاصل ہے قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن جائے گی۔ صرف ایک وائٹ واش پاکستان کو پانچویں نمبر سے نمبر 1 بنا دے گا