پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ آڈٹ کے لیے رجسٹرار کوطلب کرلیا

Share

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹس کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو طلب کرلیا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کے مطابق سپریم کورٹ کے 2010-11 سے 2020-21 تک کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔نور عالم خان نے آڈیٹرجنرل کو صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔نورعالم خان کا کہنا تھا کہ اگر کل رجسٹرار سپریم کورٹ نہ آئے تو وارنٹ جاری کروں گا، جس پر کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے ہو جائے گا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگر اسٹے آیا تو میں دوبارہ طلب کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar