
سی اے اے ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم لگا رہی ہے۔ سی اے اے نے برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کی پیشکشیں جمع کرانے کے لیے آج 3 مئی کی آخری تاریخ ہےدلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے سی اے اے نے سیکیورٹی کے تحت 5 کروڑ 29 لاکھ روپے ٹینڈر کی درخواست کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹینڈر کے تحت کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگائے جائیں گے۔ہر سال پاکستان کے ایئر پورٹس پر ہوائی جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے ناصرف بڑے حادثے کا خدشہ بھی رہتا ہے بلکہ ایئر لائنز کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوتا ہے۔ایئر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں بڑے ایئر پورٹس پر پہلے ہی پرندوں سے طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں۔