بھارت نے ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

Share

بھارتی ٹیم نے آئی سی سی کی مینز ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔ آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی ٹیم سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین کر خود سرفہرست آگئی ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، ساؤتھ افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، رینکنگ میں سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar