جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ تعینات کیا جائے، جسٹس فائز عیسی قاضی کا خط

Share

سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو نامزدکیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کے ناموں پر غور کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ سینیارٹی اصول پر دونوں چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی زور دیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 17 ججز کی جگہ 15 ججز کام کر رہے ہیں۔

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *