ثاقب نثار کے صاحبزادے کی آڈیو لیک پر تحریک انصاف کا تحقیقات کا فیصلہ

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ابوزر چدھڑ نے مبینہ آڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹکٹ چھپوا رہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیر نہ کریں ٹائم تھوڑا ہے، نجم ثاقب نے کہا کہ بس بابا کو ملنے آ جانا شکریہ ادا کرنے کیلئے اور کچھ نہیں، اس پر ابوزر چدھڑ نے رضا مندی کا اظہار کیا۔تحریک انصاف نے ابوزر چدھڑ اور سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی آڈیو لیک آنے کے بعد ابوزر کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا، مزید ٹکٹس کی تقسیم کے معاملات پر بھی شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی، گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نثار اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 137 ابوزر چدھڑ کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ابوزر چدھڑ کال پر پہلے سلام کرتے ہیں اور نجم ثاقب کے ’’جی‘‘ کہنے پر ابوزر کہتے ہیں کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar