صدر نے قومی احتساب ترمیمی بل پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

Share

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کے لیے واپس بھجوا دیا ہے، صدر مملکت نےکہا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں پہلےکی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔صدر مملکت کا کہنا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں مزید ترامیم پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے، وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھجوایا تھا، صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت بل پارلیمان کو واپس بھیج دیا ہے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *