
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے آج مسجد اقصی میں نماز عید الفطر ادا کی
رپورٹ کے مطابق قدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج کے خصوصی حفاظتی اقدامات کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز عید الفطر میں بڑے پیمانے پر شرکت کی۔قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے یہ بھی بتایاکہ جبکہ صہیونیوں نے عید الفطر کی نماز کے لئے مسجد اقصی میں سیکڑوں دیگر فلسطینیوں کی موجودگی کو روک لیا،تاہم صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد درجنوں فلسطینیوں نے یروشلم کے پرانے حصے کے داخلی راستوں پر بھی نماز عید ادا کی۔