خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر: حرم ، مسجد نبویؐ میں عید کے بڑےاجتماعات

Share

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ اور مکہ میں مسجد الحرام میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے ملک بھر میں 20 ہزار 700 مساجد اور مقامات پر انتظامات کیے گئے۔وزارت کی جانب سے 6 ہزار سے زائد مرد و خواتین کو مساجد اور نماز کے مقامات کی نگرانی کی ذمے داری سونپی گئی۔وزارتِ اسلامی امور نے چاند دیکھنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہو گیسعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور نے مساجد کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ جمعے کے دن عید کی نماز میں شرکت کرنے والوں کو نمازِ جمعہ میں شرکت سے استثنیٰ ہے، وہ ظہر کی نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ دونوں نمازیں پڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔جو لوگ عید کی نماز میں شریک نہیں ہوں گے وہ نمازِ جمعہ سے مستثنیٰ نہیں ہیں، امامِ مساجد ان لوگوں کے لیے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام لازمی کریں جو عید کی نماز میں حاضر نہیں ہوتے۔جو لوگ عید کی نماز میں شرکت کر چکے اور جمعے کی نماز میں شریک نہیں ہوتے تو ان پر لازم ہے کہ وہ نمازِ ظہر کی ادائیگی لازمی کریں، متحدہ عرب امارات ، قطر، ترکی اورافغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے جہاں بعض مسلمان جمعہ کو اور دیگر ہفتے کو عید منائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar