زمان پارک ممکنہ آپریشن رکوانے کی درخواست : عدالت کا بشریٰ بی بی کے وکیل کو1لاکھ جرمانہ

Share

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زمان پارک میں عید کی تعطیلات کے دوران ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے دائر درخواست ایک لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نےگھر پر حملہ کیا، پولیس کو عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنےکا حکم دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق کی سرزنش کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *