آئی سی سی نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کر دی

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی رینکنگ میں 10 درجہ ترقی ہوئی جو اب 44ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف اور کیوی بولر اش سودھی 5، 5 درجے ترقی پاکر بالترتیب 11ویں اور 16ویں نمبر پر آگئے۔قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان اس فہرست میں 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس فہرست میں 5واں نمبر ہے۔ بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar