پارلیمنٹ نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو 21ارب فنڈز کا اجراء مسترد کردیا

Share

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کی قائمہ کمیٹی کی سفارش منظور کرلی۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ نے پیش کی۔ قومی اسمبلی نےکثرت رائے سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔خیال رہے کہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے آج خصوصی اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے جاری نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن کو پیسے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پارلیمنٹ کو ریفر کر دی تھی ۔وفاقی کابینہ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی پنجاب انتخابات کے حوالے سے رقم فراہم کرنے کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بھیج دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar