
ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئیترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے 122 اضلاع کی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اب تک کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی ، لاہور ، راولپنڈی میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں جیکب آباد سمیت 20 اضلاع میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔