برطانوی شرابی کتے کو نشے کی لت سے چھٹکارا دلا دیا گیا

Share

لیبراڈور کی نسل سے تعلق رکھنے والا ‘کوکو’ نامی کتا ایک پالتو کتا ہے جو شراب کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا اور اب اس کا علاج کردیا گیا ہے جس کے بعد کوکو دنیا کا پہلا کتا ہے جسے اس سے نجات دلائی گئی ہے، ‘کوکو’ کا مالک رات کو سونے سے قبل شراب پینے کا عادی تھا اور اس نے ‘کوکو’ کو بھی شراب کی لت لگا دی تھی، مالک کی وفات کے بعد ایک ویٹ (جانوروں کے ڈاکٹر) کو ‘کوکو’ اور اس کے ساتھ ایک اور کتا گھر میں ملا جس کی نشے کی وجہ سے حالت بری تھی۔ویٹ کی جانب سے اس کتے کو ووڈ سائیڈ اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بد قسمتی سے دوسرا کتا موت کے منہ میں چلا گیا لیکن ‘کوکو’ کا انتہائی نگہداشت میں علاج کیا گیا۔جانوروں کی تنظیم کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ‘کوکو’ کے علاج سے متعلق بتایا گیا کہ یہ ان کیلئے پہلا کیس تھا جس میں ایک کتے کو نشے کی لت سے چھٹکارا دلایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar