عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، آئی ایس پی آر

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اندرونی اور خطے کے سیکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں، دہشتگردی کےمکمل خاتمےکیلئےقوم اورحکومت کومشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar