
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔آرمی چیف کی آمد پر اراکین اسمبلی اور وفاقی وزرا نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ عسکری حکام کی جانب سے شرکاء کو ملکی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آرمی چیف نے 1973ء کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔