قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اراکین کا آرمی چیف کی آمد پر ڈیسک بجا کر پُرتپاک استقبال

Share

: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز بھی شریک ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔اجلاس میں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar