شادیوں کی سنچری بنانے والے شخص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

Share

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کے مطابق گیووانی وگلیاٹو (Giovanni Vigliotto) نامی امریکی شہری نے 1949 سے 1981کے درمیان بغیر کسی طلاق کے تقریباً 105 سے زیادہ خواتین کے ساتھ شادی کی اور ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔گیووانی نے امریکا کی 27 ریاستوں اور 14 مخلتف ممالک میں اپنی جعلی شناخت ظاہر کرکے 100 سے زیادہ شادیاں کیں، اس شخص کی تمام بیویاں ایک دوسرے سے ناواقف رہیں۔رپورٹس کے مطابق اس شخص کا اصل نام گیووانی وگلیاٹو بھی نہیں تھا، وہ ہر بار نام تبدیل کرکے شادی کرتا تھا۔تاہم گیووانی وگلیاٹو نام سے اس کی شناخت اس کی آخری بیوی کی جانب سے کی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھوکے سے شادی کرنے والا یہ امریکی شہری ہر شادی کے بعد اپنی بیوی کے زیورات اور دولت لے کر رفو چکر ہوجاتا اور بیوی سے حاصل کردہ زیورات مارکیٹ میں فروخت کرکے اگلی بیوی کی تلاش شروع کر دیتا۔تاہم گیووانی وگلیاٹو کا برا وقت اس وقت شروع ہوا جب اس کے دھوکے کا شکار آخری بیوی شیرون کلارک نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے خود اسے ڈھونڈ نکالارپورٹس کے مطابق 100 سے زائد لڑکیوں سے شادی کر کے دھوکا دینے کے بعد بالآخر 28 دسمبر 1981 کو گیووانی کو گرفتار کرکے اس پر فراڈ اور کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے۔دوران ٹرائل گیووانی وگلیاٹو نے انکشاف کیا کہ اس کا اصلی نام نکولائی پیروکوف ہے اور ساتھ ہی اس نے دھوکا دہی کے لیے استعمال کرنے والے اپنے 50 جھوٹے نام بھی بتائے ۔اس کے علاوہ اس نے 105 بیویوں کے نام اور ایڈریس کی معلومات بھی پولیس کو دیںرپورٹس کے مطابق نکولائی پیروکوف کو 34 سال قید اور 3 لاکھ 36 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس نے 8 سال ایریزونا اسٹیٹ جیل میں گزارے تاہم 1991 میں 61 سال کی عمر میں برین ہیمرج کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar