تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ بل کی مخالفت کا فیصلہ

Share

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے ہو گا، مشترکہ اجلاس میں صدر کی جانب سے حکومت کو واپس بھیجے گئے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کو دوبارہ منظور کروایا جائے گاحکومت کی جانب سے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کو منظور کروانے کے بعد دوبارہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دستخط کرانے کیلئے بھیجا جائے گا، صدر 10 روز میں اس بل پر دستخط نہیں کرتے تو یہ ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل کی بھرپور مخالفت کی جائے۔حکومتی بل کی مخالفت کے حوالے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دن ایک بجے طلب کر لیا گیا، جس میں سینیٹرز اور اراکین اسمبلی شریک ہوں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *