سپریم کورٹ اصلاحات : وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

Share

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں انتہائی اہم فیصلہ متوقع ہے. اور اجلاس میں سپریم کورٹ کے توہین عدالت کے اختیار بارے بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی اور قانونی مشاورت پر بات ہو گی۔ وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل کی واپسی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی بات ہو گیقومی اسمبلی نے چند روز قبل عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر کے توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کے لیے واپس کرنا مناسب ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar