بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستانی ویزے جاری

Share

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 2,856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے، سکھ یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل تک کیلئے ویزے جاری کئے گئے ہیں، بھارتی یاتری کل (اتوار) کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں سے انہیں خصوصی ٹرین کے ذریعے حسن ابدال روانہ کیا جائے گا۔دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے، بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔بیساکھی میلے کیلئے ویزوں کا اجراء 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar