سابق آرمی چیف کے خاندان کا ڈیٹالیک ہونے پر پی اے سی نے چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا

Share

: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملےکا نوٹس لے لیا۔چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کا معاملہ زیر غور آیا۔پی اے سی نے معاملے پر چیئرمین نادرا کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا۔ممبر کمیٹی مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں اس ڈیٹا لیک کے پیچھے اصل شخصیت کو بےنقاب کیا جائے

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *