پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں معمولی ردو بدل

Share

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے میچ شیڈول میں مقام کا ردو بدل کردیا گیا ہے، پنڈی میں اب ایک کے بجائے دو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل ہوا ہے، راولپنڈی کو ایک اضافی ون ڈے کی میزبانی سونپ دی گئی ہے جس کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہوں گے۔لاہور 14 اپریل سے 17 اپریل تک 3 ٹی 20، راولپنڈی میں 20 سے 29 اپریل تک 2 ٹی 20 اور 2 ون ڈے جبکہ کراچی 3 مئی سے 7 مئی تک آخری 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔میچ کے اوقات کار بھی بدل دیے گئے ہیں، ٹی 20 میچ اب 8 بجے کی بجائے 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar