
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر 2 روپے96 پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر 288 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 25، پیسے اضافہ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے مہنگا ہونے کے بعد 291 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے