
پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور جارجینا اب پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کو پسند نہیں کرتے، جوڑے کی جانب سے کاروبار اور سفر کیلئے استعمال کیے جانے والے اس پرائیوٹ جیٹ کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔