فرنچ فٹبال فیڈریشن نے افطار کیلئے مسلمان کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ

Share

فرنچ فٹبال فیڈریشن نے افطار کیلئے مسلمان کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹ بالرز کے لیے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا۔فیڈریشن کے اس فیصلے کو کافی سراہا گیا تھا تاہم اب فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلمان کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فٹ بال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔سال 2022 میں جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) کے دوران ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے میں آیا تھا جب ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو میچ رکوا کر روزہ افطار کرنے کی اجازت دی تھی۔

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *